مدیحہ افتخار 11

میں جو بھی خواب دیکھتی ہوں وہ پورا ہو جاتا ہے ‘ مدیحہ افتخار

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ مدیحہ افتخار نے کہا ہے کہ میں جو بھی خواہش کرتی ہوں وہ پوری ہو جاتی ہے ، میں نے تہیہ کر رکھا تھا میں نے اداکاری کرنی ہے اور میری یہ خواہش پوری ہوئی ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے شوق کی وجہ سے اپنی والدہ کی مخالفت کے باوجود شوبز کی دنیا میں آئی اور بھرپور کام کیا ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پارٹیاں اور ہلہ گلہ پسند نہیں بلکہ میں میں اپنی ذات تک محدود رہتی ہوں، میں سمجھتی ہوں ہر انسان کا اپنا مزاج ہوتا ہے اور اسے اس کے خلاف نہیں جانا چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں