میگھا 12

میگھا نے محرم الحرام کی مناسبت سے نوحہ ریکارڈ کرا دیا

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور گلوکارہ میگھا نے محرم الحرام کی مناسبت سے نوحہ ریکارڈ کرا دیا جسے کل( پیر) کے روز میگھا اسٹوڈیو سے ریلیز کیا جائے گا ۔میگھا کی آواز میں ریکارڈ کرائے گئے نوحہ ” حسینی لشکر گلی گلی ”کی شاعری آصف رحمان ،اس کی کمپوزیشن علی عطرے، وقاص علی اورذیشان علی جانو کی ہے جبکہ ہدایتکار عمران یو اے ای ہیں۔

میگھا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام تقدس والا مہینہ ہے ،یہ نوحہ اہل بیت کی عظیم قربانیوں اور واقعہ کربلا کی لازوال داستان کو خراجِ عقیدت پیش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کربلا کا واقعہ ہمیں صبر، قربانی اور حق پر قائم رہنے کا درس دیتا ہے،واقعہ کربلا میں ہمارے لئے بہت بڑا سبق ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کے اصل فلسفے کو سمجھا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں