راگنی 165

موسیقی کو ترقی دینے کے لیے از سر نو محنت کرنا ہو گی‘راگنی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)گلوکارہ راگنی نے کہا کہ ہمیں اپنی موسیقی کو ترقی دینے کے لیے از سر نو محنت کرنا ہو گی۔ ایک انٹر ویو میں گلوکارہ نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ملک میں میوزک انڈسٹری مشکلات سے گزر رہی ہے لیکن اس پر اس طرح توجہ نہیں دی جارہی جس طرح کی ضرورت ہے ۔

جو گلوکار تسلسل سے میوزک البم بناتے تھے اب وہ نقصان کے خدشے سے دوچار ہو کر محتاط ہو گئے ہیں او رکئی کئی سال تک اس طرف کا رخ نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ ‘ پاکستانی گلوکاروں کی طرف سے پیش کئے جانےوالے صوفیانہ کلام کو پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں