راہول گاندھی 4

مودی سرکار طلبہ کے گھروں میں غنڈے بھیج کر معافیاں منگوانے کی کوشش کررہی،راہول گاندھی

نئی دلی (رپورٹنگ آن لائن) کانگریس کے سابق صدر اور پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا کہ مودی سرکار طلبہ کے گھروں میں غنڈے بھیج کر معافیاں منگوانے کی کوشش کررہی ہے۔

کانگریس کے سابق صدر اور پارلیمنٹ کے ایوان زیرین لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے کہا ہے کہ پرامن طور پر احتجاج کرنے والے نوجوانوں کو تشدد، دھمکیوں اور ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔

راہول گاندھی نے مختلف ریاستوں سے آئے ہوئے طلبہ کے ساتھ نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ نے آئین ، تعلیمی نظام اور ملک کے مستقبل کے لئے آواز اٹھائی، مظاہرین نے کسی قسم کا تشدد نہیں کیا لیکن اس کے باوجود ان پر لاٹھیاں برسائی گئیں، انہیں مارا پیٹا گیا اور انہیں اب بھی مسلسل ہراساں کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کوئی غلط کام نہیں کیا لہذا کسی سے معافی مانگنے کی ضرورت نہیں ہے۔

راہول گاندھی نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو براہ راست نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر پولیس کارروائی ان کے علم کے بغیر ہوئی تو وہ اپنے فرائض انجام دینے میں ناکام رہے ہیں اور اگر یہ ظالمانہ کارروائی ان ہی کے حکم پرہوئی ہے تو پھر وہ اس کے ذمہ دار ہیں، دونوں صورتوں میں جوابدہی امیت شاہ ہی کی بنتی ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اور امیت شاہ میں اتنی ہمت نہیں ہے کہ وہ میڈیا کے سامنے آکر اس معاملے پر سوالات کا سامنا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں