منی لانڈرنگ ریفرنس 252

منی لانڈرنگ ریفرنس ، احتساب عدالت نے شہباز شریف کی استدعا پر سماعت 5 نومبر تک ملتوی

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) احتساب عدالت نے شہباز شریف کی استدعا پرمنی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور رمضان شوگر مل ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

شہباز شریف نے عدالت سے درخواست کی کہ آج اجلاس میں اسلام آباد جانا ہے اس لیے حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی جائے۔ شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نئے آرڈینس کے تحت گواہ کے بیان کے وقت ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی۔

نیب کے وکیل نے کہا کہ نیب آرڈینس میں ایسی کوئی قدغن موجود نہیں ہے،ویسے بھی شہادت ہوسکتی ہے۔ احتساب عدالت کے جج نے ریمارکس دئیے کہ اس معاملے کو دیکھا جائے گا۔ احتساب عدالت نے شہباز شریف کی استدعا پرمنی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں