اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ملکی حالات بہتر کرنے کا ایک ہی راستہ آئین و قانون کی بالادستی ہے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں مسلسل غربت بڑھ رہی ہے، کراچی کا یہ حال ہے کہ پینے کیلئے پانی میسر نہیں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں ملکی مسائل پر بات نہیں ہوتی، آج ملک کے نوجوان بیرون ملک جا رہے ہیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایران جنگ کیلئے ہم صلح کرانا چاہتے ہیں یہ اچھی بات ہے۔









