مظفر آباد(رپورٹنگ آن لائن) کشمیری سماجی کارکن مشعال ملک نے کہا ہے کہ آج کا دن مقبوضہ کشمیر کی تاریخ کے سیاہ ترین ایام میں سے ایک ہے، جب کشمیری قیادت اور عوام کو ظلم و جبر کا سامنا کرنا پڑا۔
مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میر واعظ محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون کی شہادت تحریکِ آزادی کا روشن باب ہے، جسے کشمیری عوام ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ہوال بھارتی ریاستی دہشت گردی کا بدترین ثبوت ہے، جہاں نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایا گیا، کشمیری عوام کا جذبۂ حریت آج بھی زندہ ہے اور وہ اپنے حقِ خودارادیت کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت آج بھی حقِ خودارادیت کی آواز سے خوفزدہ ہے، تاہم کشمیری عوام قربانیوں سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، مشعال ملک کے مطابق کشمیری شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا اور آزادی کی جدوجہد ہر صورت جاری رہے گی۔








