مفتاح اسماعیل 242

مفتاح اسماعیل نے معیشت سے متعلق اسد عمر کے بیان کو غلط بیانی قرار دے دیا

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے معیشت سے متعلق اسد عمر کے بیان کو غلط بیانی قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ کا سب سے زیادہ بجٹ خسارہ اور سب سے زیادہ تجارتی خسارہ ، بلند ترین مہنگائی، گندم اور چینی جو ہم برآمد کرتے تھے درآمد کرنے پر مجبور ہیں۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ روپے کی قیمت میں تاریخی کمی بھی اسی حکومت میں دیکھنے میں آئی ہے۔ انکا مزید کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں ریکارڈ کمی اور اسد عمر صاحب کہہ رہے ہیں کہ معیشت اچھی ہے؟ وزیر خزانہ نے اپنے ٹوئٹ میں پزید لکھا کہ اسد عمر کی غلط بیانی کی بھی حد ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں