لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سینئر رکن حمزہ شہباز کھوکھر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی قیادت عوامی خدمت کے ایجنڈے پر بھرپور انداز میں عمل پیرا ہے،پنجاب حکومت وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں عوامی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور مسلم لیگ (ن)یوتھ ونگ نوجوانوں کو مثبت سیاست کی طرف راغب کرنے کے لیے سرگرم ہے۔
حمزہ شہباز کھوکھر نے کہا کہ پنجاب حکومت کے عوامی منصوبوں سے شہریوں کو ریلیف مل رہا ہے اور ترقی کا سفر تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی پیغام گھر گھر پہنچائیں اور عوام کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔ انہوںنے کہا کہ آنے والے دنوں میں بھرپو رسیاسی سر گرمیوں کے لئے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سر گرمیوں کی جانب راغب کرنا ہے ۔
مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا واضح پیغام ہے کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں جنہیں قومی دھارے میں شامل کرنے کے لئے کئی طرح کے پروگرام شروع کئے گئے ہیں اور ان کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ حمزہ شہباز کھوکھر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں سندھ میں بھی کامیابی حاصل کرے گی اس کے لئے کارکنوں کو ابھی سے تیاریاں شروع کرنی چاہئیں۔









