مریم اورنگزیب 135

مریم اورنگزیب پنجاب میں مریم نواز کی معاونت کریں گی

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب کو رکن پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف اور پارٹی صدر شہباز شریف نے مشاورت سے کیا ہے۔

مریم اورنگزیب پنجاب میں وزیراعلی مریم نواز کی معاونت کریں گی۔واضح رہے کہ مریم اورنگزیب دو بار رکن قومی اسمبلی، دو بار وفاقی وزیراطلاعات رہ چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں