بجٹ 159

محکمہ خزانہ نے اگلے مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) محکمہ خزانہ نے اگلے مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی۔ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے تمام محکموں سے اگلے مالی سال کے اخراجات کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔ محکمہ خزانہ کے افسران و ملازمین نے بجٹ کی تیاری کے سلسلہ میں دفاتر میں دیر تک بیٹھنا شروع کر دیا ہے۔ افسران وملازمین بجٹ کی تیاری کیلئے ابھی سے روڈ میپ تیار کر رہے ہیں۔ جس کے مطابق محکموں سے اخراجات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، جن کے پیش نظرکام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں