رپورٹنگ آن لائن۔۔۔
ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ لاہور کی ایکسائز برانچ نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی۔
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انسپکٹر قمر الحسن زیدی و دیگر پر مشتمل ٹیم نے تھانہ نشتر کالونی کے علاقے میں چھاپہ مارتے ہوئے ملزم تابش امتیاز کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی سینکڑوں لیٹر شراب اور منشیات برآمد کرلی۔
اور ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔