عمران اشرف 7

محنت، جستجو اور سینئرز کی رہنمائی نے کامیابی کی راہ ہموار کی’عمران اشرف

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )معروف اداکار عمران اشرف نے کہا ہے کہ میںخود کو خوش قسمت انسان سمجھتا ہوں کہ شوبز کی دنیا میں آکر مجھے بے پناہ محبت اور پذیرائی ملی،اس مقام تک پہنچنے کے لئے مسلسل محنت، جستجو اور اپنے فن کو بہتر بنانے کی کوشش جاری رکھی۔

ایک انٹر ویو میںانہوں نے کہا کہ شوبز کیریئر شروع کرتے وقت میرے اندر کامیابی کی جستجو موجود تھی اور خوش قسمتی سے مجھے ایسے لوگ اور سینئر فنکار ملے جنہوں نے بھرپور انداز میں سپورٹ کیا۔ عمران اشرف نے کہا کہ اپنی محنت کے ساتھ سینئرز کی رہنمائی بھی میرے لئے قیمتی ثابت ہوئی اور اسی کاوش کا نتیجہ ہے کہ مجھے شوبز میں مختلف کردار ادا کرنے کے مواقع ملے۔ انہوں نے کہا کہ مزاحیہ پروگرام کی میزبانی کا تجربہ بھی کامیاب اور یادگار رہا،

کسی بھی فنکار کے لئے اپنے پرستاروں کی محبت سب سے بڑا اعزاز ہوتی ہے اور وہ اس محبت کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ میںاپنے پرستاروں کی محبتوں کا ساری زندگی مقروض رہوں گا اور کوشش کروں گا کہ اپنے کام کے ذریعے ان کے اعتماد پر پورا اتر سکوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں