شیخ وقاص اکرم 104

محمود اچکزئی نے پنجاب میں تحریک چلانے کا تجربہ نہ ہونے پر ڈسپلن کا بیان دیا: شیخ اکرم

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ محمود اچکزئی کو پنجاب میں کسی جماعت کیساتھ تحریک چلانے کا تجربہ نہیں، اس وجہ سے ہی انہوں نے ڈسپلن کا بیان دیا۔

سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے نجی ٹی و ی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اسد قیصر لاہور کیوں نہیں گئے اس کا جواب وہ خود دیں گے۔

شیخ وقاص کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی انفارمیشن ونگ کسی صوبے کے ماتحت نہیں، کسی انفرادی شخص کا نہیں صرف پارٹی کا ترجمان ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں