محسن نقوی 71

محسن نقوی کی کرک کے تھانہ گرگری کی حدود میں پولیس گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرک کے تھانہ گرگری میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

منگل کواپنے بیان میں انہوں نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے شہید پولیس اہلکاروں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا اور شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے دورانِ ڈیوٹی جامِ شہادت نوش کر کے عظیم مثال قائم کی ، سکیورٹی پر مامور اہلکاروں پر حملہ درندہ صفت عناصر کا حملہ کھلی بربریت ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور ریاست ایسی بزدلانہ کارروائیوں کا پوری قوت سے جواب دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں