فلم " نانکے 294

ماڈل و اداکار سمیع خان کی نئی پنجابی فلم ” نانکے” کا سپیل رواں ہفتے ہو گا

لاہور(کلچرل رپورٹر)ابھرتے ہوئے ماڈل واداکار سمیع خان کی نئی پنجابی فلم ”نانکے“کی شوٹنگ کا نیا سپیل رواں ہفتے شروع ہوگا جبکہ فلم کو رواں سال سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا تفصیلات کے مطابق اداکار سمیع خان کی نئی پنجابی فلم کے نئے سپیل کی شوٹنگ کا آغاز رواں ہفتے ہوگا جس میں فلم کے مرکزی کردار اداکار سمیع خان، نبیہ بٹ ، ثمرا چودھری سمیت دیگر اپنے سین عکسبند کروائے گے فلم کو معروف ہدایتکار شاہد رانا ڈائریکٹ کر رہے جبکہ فلم کو علی شہزاد نے تحریر کیا،

اور اس فلم زاہد ملک پروڈیوسر ہے فلم کے ہیرو سمیع خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجابی فلم نانکے تفریح اصلاح اور رومانوی ایکشن فلم ہے جو پنجابی فلموں کے دلدادا شائقین کو بہت پسند آئے گی پنجابی فلموں کو ہمیشہ سے مقبولیت حاصل رہی ہے انہوں نے کہا کہ اس فلم کے علاوہ دیگر پنجابی اور اردو فلموں میں بھی اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہا ہوں جبکہ ماڈلنگ پروجیکٹ میں بھی حصہ لے رہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں