فردوس عاشق اعوان 207

لیگی ایم پی اے ووٹوں کا تھیلا لیکر بھاگتے پکڑا گیا،الیکشن کمیشن فاتح امیدوارکافوری اعلان کرے‘ فردوس عاشق اعوان

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ ن لیگ کے ایم پی اے کوووٹوں سے بھراتھیلالےکربھاگتے پوراملک دیکھ چکا،الیکشن کمیشن جمہوری عمل میں رکاوٹ بننے کے بجائے فاتح امیدوارکااعلان فوری کرے۔

فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ جھوٹی راجکماری جھوٹ کی نئی پٹاری لے کرپھرمیدان میں ہے،جعلسازراجکماری نے اپنی چوری کاالزام مخالفین پرڈالا،پی ٹی آئی کارکنان کومبارکباد،ن لیگ کی مسلح غنڈاگردی پرثابت قدم رہے،ان کاکہناتھا کہ ن لیگ کانوشہرہ کی جیت پرجشن،ڈسکہ ہارپردھاندلی کاروناہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں