اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ لیڈر کی رہائی کے لیے احتجاج ضرور کریں لیکن ادارے کو بے توقیر نہ کیا جائے،ہم نے سسٹم اور ایوان کے تقدس کو دائو پر نہیں لگایا، نواز شریف کے ساتھ جو کچھ ہوا اس میں نہیں جانا چاہتا۔ جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری، نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور باقیوں نے سزائیں کاٹیں۔
وزیر دفاع نے کہاکہ ہم نے سسٹم اور ایوان کے تقدس کو دائو پر نہیں لگایا، نواز شریف کے ساتھ جو کچھ ہوا اس میں نہیں جانا چاہتا۔انہوں نے کہا کہ سوا 2 سال میں کارروائی کا محور تحریک انصاف کے لیے ان کے لیڈر ہیں، ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لیتے، اس ادارے کو بھی ایک شخص کے لیے نشانہ بنایا۔
انہوںنے کہاکہ شخصیات تو آنی جانی چیز ہے، آنے والی نسلیں آگے آئیں گی، بڑی بڑی ہستیاں اس دنیا سے چلی گئیں، ان کے رویے درست نہیں ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹھیک ہے لیڈر کی ان کو ہدایات آتی ہوں، کوئی باہر سے ان ادارے کو کاری ضرب نہیں لگا سکتا۔









