لاہورہائیکورٹ

لاہورہائیکورٹ کااٹارنی جنرل کو پاکستان بارکونسل کے امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق کاحکم ،وفاقی حکومت کا اعتراض

لاہور(رپورٹنگ آن لائن ) لاہورہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کوپاکستان بارکونسل کے امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق کی ہدایت کرتے ہوئے تمام امیدواروں کواپنی ڈگریاں 48 گھنٹے میں جمع کرانےکاحکم دیدیا،چیف جسٹس قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ کیاوفاقی حکومت جعلی وکلاکی پروٹیکشن کررہی ہے؟،وکالت پیشہ ہے،اس میں جعلی وکیل کی گنجائش نہیں۔

پیر کو لاہورہائیکورٹ میں پاکستان بارکونسل کے امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق کے کیس کی سماعت ہوئی،وفاقی حکومت نے ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق درخواست پراعتراض اٹھادیا، چیف جسٹس قاسم خان نے کہاکہ کیاوفاقی حکومت جعلی وکلاکی پروٹیکشن کررہی ہے؟،وکالت پیشہ ہے،اس میں جعلی وکیل کی گنجائش نہیں،چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے کہاکہ ہمیں ڈگریاں تصدیق کرانے میں کوئی اعتراض نہیں۔

عدالت نے اٹارنی جنرل کوپاکستان بارکونسل کے امیدواروں کی ڈگریوں کی تصدیق کی ہدایت کرتے ہوئے تمام امیدواروں کواپنی ڈگریاں 48 گھنٹے میں جمع کرانےکاحکم دیدیا۔