ڈاکٹر شاہد صد یق

قوم کو امپورٹڈحکمرانوں نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما امیدوار حلقہ پی پی 160 ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہا ہے کہ قوم کو امپورٹڈ حکمرانوں نے مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا،روزانہ کی بنیادوں پر ہونے والی مہنگائی نے غریب لوگوں سے دو وقت کی روٹی کا نوالہ چھین لیا ہے، ملک میں تاریخی مہنگا ئی پر عوام امپور ٹڈ نااہل حکومت کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر بد دعا ئیں دے رہی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہو ں نے پی پی 160میں ڈور ٹو ڈور اپنی انتخابی مہم کے دوران حلقے کے لوگو ں سے گفتگوکر تے ہوئے کیا ۔

انہو ں نے کہاکہ حکمران اپنی مراعات و عیاشیوں کا بوجھ غریب عوام پر ڈال رہے ہیںجس کی وجہ سے عام آدمی فاقہ کشی و خودکشی پر مجبور ہوکر رہ گیا ہے قوم نے یہ بھی ثابت کردیا ہے کہ عمران خان ریڈ لائن ہے عمران خان کو کسی صورت بھی کسی من گھڑت مقدمہ میں گرفتارنہیں ہونے دیا جائیگا عدالتوں سے انصاف ان شاء اللہ عمران خان کا مقدر اور پی ڈی ایم کو ہمیشہ کی طرف ذلت،رسوائی اور بدنامی کے علاوہ کچھ نہیں ملے۔