جعفر بن یار
پی آئی اے کی پرواز پی کے 743 کراچی تا مدینہ کا یہ معاملہ ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ پرواز نے اڑان بھری تو کچھ دیر بعد انجن سے الارم کے ذریعے اطلاع موصول ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ
پرواز کے کچھ دیر بعد طیارہ کے ایک انجن سے فائیر وارننگ موصول ہوئی تھی۔
ضابطے کے تحت جہاز کے انجن میں موجود فائر باٹل کو استعمال کرکے جہاز واپس کراچی لایا گیا
ایسی ریٹرننگ فلائیٹ کے بعد کپتان کے ٹیسٹ ہونا حفظ ماتقدم کے طور ضابطے میں شامل ہے
پرواز کے 92 مسافر گھر لوٹ گئے جبکہ دیگر مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے
پرواز اب شام 5 بجے مقامی وقت کے مطابق روانہ ہوگی ۔تر جمان پی آئی اے









