میگھا 16

فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے اردو کیساتھ پنجابی فلمیں بھی بنانا ہوں گی’ میگھا

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نامور گلوکارہ میگھا نے کہا ہے کہ عزت اور شہرت حاصل کرنا جتنا مشکل کام ہے اسے بر قرار رکھنا اس سے بھی زیادہ مشکل ہے ،فلم انڈسٹری کے لوگ اس کی بحالی کے لئے کاوشیں کر رہے ہیں جو یقینا کامیاب ہوں گی ، صرف اردو فلموں کے بل بوتے پر فلم انڈسٹری کو ترقی نہیں مل سکتی اس کے لئے پنجابی فلموں کا دور بھی واپس لانا ہوگا ۔

ایک انٹر ویو میں میگھا نے کہا کہ جو انسان محنت کے بل بوتے پر آگے بڑھتا ہے اسے ملنے والی کامیابی پائیدار ہوتی ہے جبکہ شارٹ کٹ سے حاصل ہونے والی کامیابی دیرپا نہیں ہوتی ۔ انہوںنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے پہلا قدم اٹھا دیا ہے ،

اب انڈسٹری کے لوگوںکے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ دن رات کاوش کریں تاکہ فلم انڈسٹری کو دوبارہ کامیابی کی جانب سمت مل سکے ۔ میگھا نے کہا کہ زیادہ تعداد میں فلمیں بننے سے گلوکاروں کے لئے بھی نئے مواقع پیدا ہوں گے جو یقینی طور پر خوشی کی بات ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں