اداکارہ ریشم 168

فلم انڈسٹری میں جتناکام ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے ‘ریشم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ مخلص دوستوں کے بغیر زندگی ادھوری ہے ، فلم انڈسٹری میں جتناکام ہورہا ہے وہ سب کے سامنے ہے ،شوبز کی دیگر مصروفیات جاری ہیں جس میں ماڈلنگ کو زیادہ وقت دے رہی ہوں۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ اچھے اور مخلص لوگوں کو دوست بنانامیری کمزوری ہے ، اگر آپ نے دوستوں کو ساتھ لے کر چلناہے تو پھر ان کی چھوٹی موٹی غلطیوں کو نظر اندازبھی کرناپڑتاہے.

اگرآپ سب کو اپنے معیار کے مطابق چلائیںگے تو یہ نا ممکن ہے اور شاید آپ تنہا رہ جائیں۔ ریشم نے کہا کہ خدا کی ذات سے دعا ہے کہ کورونا وباء سے جلد مکمل چھٹکارا ملے اور دوسرے شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری میں بھی بھرپور سر گرمیاں ہوں ،ا س وقت فلم انڈسٹری میں جتناکام ہو رہا ہے وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے اس لئے کسی کو بھی جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیںہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں