93

فرنیچر کی برآمدات میں جون کے دوران 22.43 فیصد اضافہ ہوا

مکوآنہ( رپورٹنگ آن لائن) فرنیچر کی برآمدات میں جون 2025 کے دوران 22.43 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 191 ملین روپے تک پہنچ گئی جبکہ جون 2024 میں فرنیچر کی برآمدات کا حجم 156 ملین روپے رہا تھا ۔

اس طرح جون 2024 کے مقابلہ میں جون 2025 کے دوران فرنیچر کی قومی برآمدات میں 35 ملین روپے یعنی 22.43 فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں