فضیلہ قاضی 13

عید الاضحی کے تہوار سے ہمیں ایثار و قربانی کا درس ملتا ہے ‘ فضیلہ قاضی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے تہوار سے ہمیں ایثار و قربانی کا درس ملتا ہے جسے بد قسمتی سے ہمارا معاشرہ بھول چکا ہے ، اس تہوار پر ان مستحق خاندانوں کو نہیں بھولنا چاہیے جو مہنگائی کی وجہ سے سارا سال گوشت نہیں کھا سکتے ۔ ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ قربانی کرتے ہوئے صرف اس کی قبولیت کیلئے اخلاص کی دعا کرنی چاہیے اور کوشش ہونے چاہیے کہ دل میں تکبر نہ ہو ۔

انہوںنے کہا کہ جسے خدا کی ذات نے استطاعت دی ہے وہ ضرور مہنگے جانور وںکی قربانی کرے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ اگر خدا کی ذات نے آپ کو وسائل دئیے ہیں تو آپ اپنے مستحق رشتہ داروں کو جانور خرید کر دیں اور انہیں کہیں وہ بھی قربانی کریں اور یقینی طو رپر یہ قرب الٰہی کا بہترین ذریعہ ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں