لاہور (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں عوام فاقوں سے مر رہے ہیں، مہنگائی سے تنگ والدین بچوں کو زہر پلا کر خود کشیاں کر رہے ہیں اورملک کا بے حس حکمران ریاست مدینہ کی بات کر رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کیا۔ ٹوئٹ میں ان کا کہنا ہے کہ ایک شخص جو وزیراعظم کی کرسی پر قابض ہے وہ بجائے اس کے کہ آئین اور قانون کے تحت معاملات چلاتا ہو وہ جادو ٹونا ، حساب کتاب سے 22 کروڑ کا ملک چلارہا ہے۔









