مریم اورنگزیب

عمران صاحب ادھار کا اقتدار اور کرائے کا اعتماد اپنا نہیں ہوتا’مریم اورنگزیب

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب ادھار کا اقتدار اور کرائے کا اعتماد اپنا نہیں ہوتا، جمہوریت کو جتنا نقصان آپ نے پہنچایا ہے تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اعتماد آپ نے کھویا اور غصہ الیکشن کمیشن پر کیوں، اپنی دفعہ جمہوریت پر لیکچر اور دوسروں کے ووٹ چوری۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب ادھار کا اقتدار اور کرائے کا اعتماد اپنا نہیں ہوتا، جمہوریت کو جتنا نقصان آپ نے پہنچایا ہے تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔