بیرسٹر سیف 114

عمران خان پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہوئی، بیرسٹر علی سیف کا الزام

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہونے کا الزام عائد کر دیا،بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے کی شفاف تحقیقات ہوئیں تو ایک ہی شخص کا نام آئے گا،

عمران خان پر حملے کی سازش وزارت داخلہ میں تیار ہوئی،انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاﺅن کے قاتل نے ایفیڈرین عباسی (حنیف عباسی)کو ساتھ بٹھا کر چیئرمین پی ٹی آئی پر الزامات لگائے، امپورٹڈ حکومت پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت سے خائف ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں