86

علامہ ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے، نوٹیفکیشن بھی ہو رہا ہے، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر اتفاق ہوگیا۔ذرائع کے مطابق علامہ راجہ ناصرعباس کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے قانونی ضابطے پورے کئے جا رہے ہیں۔چیئرمین سینیٹ چیمبر میں مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا معاملہ زیر غور آیا، اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شریک تھے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ علامہ ناصر عباس کی سینیٹ میں بطور اپوزیشن لیڈر تقرری پر اتفاق ہوگیا۔چیئرمین سینیٹ اور حکومتی و اپوزیشن ارکان کی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری پر مشاورت ہوئی۔

اسلام آباد میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ اور اتحادی ارکان نے علامہ ناصر عباس کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری پر اتفاق کیا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ علامہ ناصر عباس اپوزیشن لیڈر ہوں گے، نوٹیفکیشن بھی ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں