ریشم 32

عشق کرنا آسان نہیں ہوتا ،یہ آ پ کی روح کا امتحان ہوتا ہے ‘ ریشم

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ عشق کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے بلکہ یہ آ پ کی روح کا امتحان ہوتا ہے ، عشق ماپنے کا کوئی پیمانہ نہیں اس میں کسی کی ہار یا جیت کا کوئی تصور نہیں ہوتا ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ ہمارے ہاں لوگ صرف لفظ عشق سے آشنا ہیں اس کی حقیقت کیا ہے شاید ہی کسی کو اندازہ ہو ،عشق کرنا کوئی آسان کام نہیں ،

یہ دل کا کھیل نہیں، روح کا امتحان ہے۔اس کیفیت میں کبھی خوشیوں کی بارش اورکبھی غموں کی شام ہوتی ۔ عشق کے درجے پر پہنچنا انتہائی مشکل کام ہے ، جو اس درجے پر پہنچتے ہیں انہیں لوگ دیوانہ اور مجنوں کہتے ہیں۔عشق اصل میں وفا، صبر اور قربانی کا نام ہے یہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں،عشق تو صرف نصیب والوں کا مقام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں