چوہدری پرویز الہٰی 157

ضمانتوں پر بننے والی حکومت کے پاوں جلد اکھڑ جائیں گے‘ پرویز الہٰی

گجرات (رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ ضمانتوں پر بننے والی حکومت کے کوئی پاوں نہیں ہیں، ان کے پاوں جلد اکھڑ جائیں گے‘یہ جہاں سے آئے ہیں وہی جائیں گے‘ پنجاب میں 25 منحرف ارکان کے ریفرنس میں نا اہلی نوشتہ دیوار ہے‘منحرف ارکان کے بل بوتے پر بننے والی حکومت کسی وقت بھی گر سکتی ہے، امید ہے الیکشن کمیشن ضمیر بیچنے والوں کو جلد از جلد نااہل کرےگا۔

ایک بیان میں پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ یہ جہاں سے آئے ہیں وہی جائیں گے، پنجاب میں 25 منحرف ارکان کے ریفرنس میں نا اہلی نوشتہ دیوار ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ منحرف ارکان کے بل بوتے پر بننے والی حکومت کسی وقت بھی گر سکتی ہے، امید ہے الیکشن کمیشن ضمیر بیچنے والوں کو جلد از جلد نااہل کرےگا۔ پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ بیرونی سازش اور مداخلت سے بننے والی حکومت کا کوئی مستقبل نہیں، بیرونی سازش اور مداخلت کے اعتراف امریکا سے بھی سامنے آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں