ہمایوں اختر خان 39

صوبائی خودمختاری، پارلیمانی بالادستی اور وفاقی ہم آہنگی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘ ہمایوں خان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل محمد ہمایوں خان نے کہا ہے کہ پارٹی کا م واضح ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی صوبوں کو مضبوط دیکھنا چاہتی ہے اور صوبائی خودمختاری، پارلیمانی بالادستی اور وفاقی ہم آہنگی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

ایک بیان میں ہمایوں خان نے کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پیپلز پارٹی نے اپنا دوٹوک م¶قف پیش کیا ہے۔ پارٹی کسی ایسی تجویز کی حمایت نہیں کرے گی جو صوبوں کے آئینی اختیارات کو واپس لینے یا محدود کرنے کے مترادف ہو۔ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ جمہوریت، آئین اور عوامی نمائندگی ہی پاکستان کی وحدت اور ترقی کی ضمانت ہیں۔

ہمایون خان نے مزید کہا کہ اگر 27ویں ترمیم میں ایسی تجاویز شامل ہوں جن سے نظامِ حکومت میں بہتری، عوامی فلاح اور وفاقی نظام میں توازن پیدا ہو تو پیپلز پارٹی پارلیمانی مشاورت کے لیے تیار ہےانہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کا استحکام، آئین کی بالادستی اور صوبائی خودمختاری ہی پاکستان کی مضبوطی کی اصل بنیاد ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں