آصف علی زرداری 82

صدر مملکت کی بلوچستان کے ضلع سوراب میں دہشت گردوں کے حملہ کی شدید مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے ضلع سوراب میں دہشت گردوں کے حملہ کی شدید مذمت اور حملہ میں شہید ہونے والے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوراب ہدایت اللہ بلیدی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ بھارتی پراکسیز کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

جمعہ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان میں صدر مملکت نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور شہید کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور صبر جمیل کی دعا کیـ صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ملک میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں، بھارتی پراکسیز کے مذموم عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے قلع قمع کے لئے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمہ تک فتنتہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں