صدرِ مملکت 13

صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی سفارش پر 3 سمریوں کی منظوری دے دی

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر 3سمریوں کی منظوری دے دی۔

صدرِ مملکت نے اقوامِ متحدہ کے اسلاموفوبیا کے انسداد سے متعلق خصوصی ایلچی میگوئل اینجل موراٹینوس کو ہلالِ پاکستان عطا کرنے کی منظوری دے دی۔

صدرِ مملکت نے لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے رکن فضلِ حق عباسی کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ظفر حسن کی وفاقی پبلک سروس کمیشن کے رکن کے طور پر تقرری کی منظوری بھی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں