خواجہ سعد رفیق 15

مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی،خواجہ سعد رفیق

سرگودھا (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما الیکشن کمیشن کوآرڈینیٹر خواجہ سعد رفیق،سنیٹر انوشے رحمن،صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر اور سید توصیف شاہ کوآرڈینیٹر وزیراعظم نے سرگودھا آمد پر آزاد جموں و کشمیر الیکشن میں مہاجرین کی نشست ایل اے 34 جموں ون کے مشاروتی اجلاس میں تنظیمی امور، انتخابی حکمتِ عملی اور پارٹی کی کامیابی کے لیے جامع حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر قائد پاکستان مسلم لیگ(ن)محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)عوامی خدمت، ترقیاتی وژن اور مضبوط تنظیمی قوت کے ذریعے آزاد جموں و کشمیر میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔اجلاس میں پارٹی اراکین اسمبلی،عہدیداروں سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں