صدرمملکت 222

صدرمملکت نے اٹارنی جنرل کے لئے اشتراوصا ف کے نام کی منظوری دے دی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نے اٹارنی جنرل کے لئے اشتر اوصا ف کے نام کی منظوری دے دی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے سابق اٹارنی جنرل اشتراوصاف علی کو اٹارنی جنرل تعینات کرنے کی منظوری دی تھی، اور صدر عارف علوی کو منظوری کے لئے سمری بھیجی تھی۔

اشتراوصاف سابق وزیراعظم نواز شریف کے دور میں بھی اٹارنی جنرل رہ چکے ہیں، وہ 2015-16 میں وزیراعظم کے اسپیشل اسسٹنٹ قانون و انصاف بھی رہ چکے ہیں، وہ دو بار 1998-99 اور 2012-13 میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بھی رہے ہیں، اور 2011-12 میں صوبے کے پراسیکیوٹر جنرل کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں