شیریں مزاری 196

شیریں مزاری نے رانا ثنا کیخلاف اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو مراسلہ لکھ دیا

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)تحریک انصاف کی مرکزی رہنما سابق وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خصوصی مراسلہ لکھ دیا اور کہا کہ حکومت نے دہشت گردوں کے اتحادی مبینہ قاتل کو وزیر داخلہ مقرر کردیا۔شیریں مزاری نے خط میں لکھا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کا ملزم ریاستی سطح پر سیاسی مخالفین کے خلاف توہینِ مذہب کارڈ استعمال کررہا ہے۔اس معاملے پر وزیر مملکت مصدق ملک نے شیریں مزاری کو جواب دیا کہ ’شیریں مزاری کس منہ سے اقوام متحدہ کو عرضیاں لکھ رہی ہیں؟ شیریں مزاری کے خطوط نہیں ”ہمیں بچاو¿“ کی اپیل اور دہائی ہے ، سیاست چمکانے کے لیے بیرون ملک خط لکھے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں