راشد شفیق 152

شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں ہیں، راشد شفیق

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) سابق رکن قومی اسمبلی راشد شفیق نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید اسلام آباد کے کسی تھانے میں موجود نہیں ہیں۔ شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ روز تھانہ سیکریٹریٹ میں شیخ رشید سے ملاقات کروائی گئی تھی، جہاں شیخ رشید نے بتایا ان کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر لیجایا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی پولیس بھی اسلام آباد موجود ہے، شیخ رشید نے انہیں کہا کہ انہیں کراچی قتل کروانے کے لے بھیجا جارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں