وفاقی وزیر اطلاعات

شہر قائد کی عوام حالیہ بارشوں سے امتحان میں مبتلا ہے،پوری قوم کی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ شہر قائد کی عوام حالیہ بارشوں سے امتحان میں مبتلا ہے،پوری قوم کی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔

پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ بارشوں سے کراچی کے عوام ایک امتحان سے گزر رہے ہیں اور پوری قوم کی ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور اس سے منسلک ادارے صوبائی حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہے ہیں۔