راجہ پرویز اشرف 7

شہدائے کشمیر کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائینگی،عوام کے حق خودارادیت کو طاقت اور جبر سے نہیں دبایا جا سکتا،راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ شہدائے کشمیر کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائینگی،عوام کے حق خودارادیت کو طاقت اور جبر سے نہیں دبایا جا سکتا۔

13 جولائی کے شہداء کشمیر کی برسی پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ 13 جولائی 1931 کے شہداء نے اپنے خون سے کشمیر کی جمہوری جدوجہد کی بنیاد رکھی،سری نگر کے 22 عظیم کشمیری شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ شہدائے کشمیر کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائینگی،عوام کے حق خودارادیت کو طاقت اور جبر سے نہیں دبایا جا سکتا۔ انہوںنے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر بھٹو اور بی بی شہید کا اصولی موقف مینارہ نور ہے ،پیپلز پارٹی مقبوضہ وادی کے کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ،۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں