محسن نقوی 11

شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، ایران امریکا مذاکرات پر گفتگو

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے دورہ ایران سے متعلق وزیراعظم سے مشاورت کی، وزیراعظم نے وزیر داخلہ کو ایرانی قیادت سے ملاقات سے متعلق اہم ہدایات دیں۔

ملاقات میں ایران امریکا مذاکرات میں پیش رفت پر تبادل خیال کیا گیا، وزیر داخلہ نے ملک کی داخلی سکیورٹی کے امور پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں