اسلام آباد ہائی کورٹ 112

شبلی فراز اور کنول شوزب کی ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواستیں خارج

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی شبلی فراز اور کنول شوذب کی درخواستیں خارج کر دیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز اور کنول شوذب کے نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیسز کی سماعت ہوئی۔

دو بار کیس کال ہونے پر شبلی فراز اور کنول شوذب کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا جس کے باعث عدالت نے عدم پیروی پر درخواستیں خارج کر دیں۔یاد رہے کہ شبلی فراز اور کنول شوذب نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر توہین عدالت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں