حسن مرتضیٰ 54

شاہراہ بھٹو کراچی کی معاشی ترقی میں گیم چینجر ثابت ہو گی’سید حسن مرتضیٰ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری سید حسن مرتضیٰ نے شاہراہ بھٹو کے افتتاح پر چیئرمین بلاول بھٹو اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہراہ بھٹو کراچی کی معاشی ترقی میں گیم چینجر ثابت ہو گی،40کلو میٹر طویل شاہراہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا حسین امتزاج ہے۔

انہوں نے کہا کہ سگنل فری ہائی سپیڈ کوریڈور کے6انٹرچینج مختلف علاقوں کو براہ راست جوڑتے ہیں اور یہ شاہراہ فیصل پر ٹریفک کا بوجھ کم اور پورٹ/انڈسٹریل ٹریفک کو براہ راست M-9تک پہنچائے گی۔جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب نے مزید کہا کہ شاہراہ بھٹو پر قیوم آباد سے ایم 9کا سفر نصف گھنٹے میں مکمل ہو سکے گا اور ڈی ایچ اے ،بحریہ،ملیر اور کورنگی والوں کے لیے دفتر، گھر اور شاپنگ کا سفر تیز ہوگا۔

حسن مرتضیٰ نے کہا کہ تیل کی بچت کیساتھ ساتھ تجارتی اور معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔انہوں نے کہا کہ ایسے منصوبوں کی بازگشت پنجاب میں پہنچے گی تو پیپلز پارٹی کو تقویت ملے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں