شاہد خاقان عباسی 291

سینیٹ الیکشن ماضی کے طریقہ کار کے مطابق ہونگے، صدارتی ریفرنس کی حیثیت ختم ہوگئی،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات ماضی کے طریقہ کار کے مطابق ہونگے، سپریم کورٹ فیصلے کے بعد صدارتی ریفرنس کی حیثیت ختم ہوگئی، پارلیمان سے ہی ایوان بالا کے الیکشن کا طریقہ کار تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کیلئے پر امید ہیں، پی ڈی ایم امیدوار کی کامیابی سے پاکستان کی سیاست کو نیا رخ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں 20 پریذائیڈنگ آفیسر اغوا ہوئے جو آج تک نہیں پتا چل سکا کس نے اغوا کیے، جب حکومت خود ووٹ چوری کرنے میں ملوث ہو وہاں انصاف کی کیا توقع کریں گے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ کی رائے کا خیر مقدم کرتے ہیں، عدالت نے بھی خفیہ رائے شماری کو برقرار رکھا، سپریم کورٹ نے کہا سینیٹ الیکشن میں شفافیت برقرار رکھی جائے، عدالت کی رائے کے بعد الیکشن کمیشن کا مضبوط کردار سامنے آنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں