راجو جمیل 6

سینئر اداکار راجو جمیل کا اداکارہ ہانیہ عامر کا صدقہ دینے کا انکشاف

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار راجو جمیل نے اداکارہ ہانیہ عامر کا صدقہ دینے کا انکشاف کیا ہے۔راجو جمیل نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔انہوں نے بتایا کہ ڈرامہ سیرلانا کی شوٹنگ کے دوران میں ہانیہ عامر کی اداکارانہ صلاحیتوں سے بہت متاثر ہوا، وہ کمال کی اداکارہ ہیں۔اداکار نے بتایا کہ ہانیہ عامر نے اس ڈرامے کے ایک بہت مشکل اور طویل دورانیے کے منظر کی شوٹنگ صرف ون ٹیک میں مکمل کروائی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ جب ہانیہ عامر نے اس مشکل منظر کی شوٹنگ ون ٹیک میں مکمل کروا دی تو میں اٹھا، میں نے اپنی جیب سے 1 ہزار روپے کا نوٹ نکالا اور اداکارہ کے سر پر سے وار کر ان کا صدقہ دیا۔راجو جمیل نے یہ بھی کہا کہ ہانیہ عامر نے شاندار اداکاری سے اس وقت سیٹ پر ہم سب کو حیران کر دیا تھا اور ایک سینئر اداکار کا کام ہے کہ وہ ان کی حوصلہ افزائی کرے جو اچھا کام کر رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں