سکاٹ لینڈ

سکاٹ لینڈ میں چھ افراد پرچاقو کے وار کرنے والے ملزم کی شناخت

لندن (رپورٹنگ آن لائن)اسکاٹ لینڈ کی پولیس نے گلاسکومیں پناہ گزینوں کے ایک ہوٹل میں چھ افراد کو چاقو کے وار کرکے زخمی کرنے والے ملزم کی شناخت جاری کردی گئی ہے۔

ملزم کا تعلق سوڈان سے بتایا جاتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اسکاٹ لینڈ کی پولیس نے گلاسکو میں چھ افراد کو چاقو کے وار کرکے زخمی کرنے والے ملزم کی تصاویر اور دیگر شناختی تفصیلات جاری کی ہیں۔ چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گولی مار دی تھی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا تھا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے ملزم کے بارے میں جو معلومات شیئر کی ہیں ان میں اس کا نام بدرالدین عبداللہ آدم بتایا ہے اور اس کی عمر 28 سال بیان کی گئی ہے۔

اسکاٹ لینڈ پولیس نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک سے حاصل کی ہیں۔ملزم کے اقدام کا پس منظر دہشت گردی نہیں بلکہ اور اس کے ذہنی توازن کی خرابی بتائی جاتی ہے۔ وہ کرونا کی وجہ سے ایک ہوٹل میں کئی ہفتوں سے تنہا رہا تھا۔پناہ گزینوں کے عارضی قیام کے لیے مختص ہوٹل میں رہائش پذیر اور دوسرے پناہ گزین نے بتایا کہ آدم چھ ماہ قبل فرانس سے برطانیہ آیا۔

وہ ہوٹل میں قیام کے دوران دوسرے پناہ گزینوں کے شور شرابے کی وجہ سے کافی پریشان تھا اور اس نے کئی بار کہا کہ وہ ان پر چاقو سے حملہ کرے گا۔