ٹوئٹر 152

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے صارفین پر بغیر رضامندی کسی کی تصاویر شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر نے صارفین پر بغیر رضامندی کسی کی تصاویر شیئر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ٹوئٹر حکام کے مطابق یہ پالیسی عوامی شخصیات نہیں بلکہ عام افراد کیلئے بنائی گئی ہے،نئے قوانین کے مطابق عام شخص ٹوئٹر کو ایسی تصاویر یا وڈیوز ہٹانے کا کہہ سکتا ہے جو اس کی مرضی کے بغیر پوسٹ کی گئی ہو۔ٹوئٹر کی جانب سے نیٹ ورک پالیسی اور قوانین میں نئی پابندیاں سی ای او کی تبدیلی کے ایک دن بعد سامنے آئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں