جوڈیشل الاؤنس 67

سندھ ہائیکورٹ،اولڈ سٹی ایریا کجھور بازار میں مخدوش قرار دیکر عمارت سیل کرنے کیخلاف ایس بی سی اے سے3دسمبر تک رپورٹ طلب

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سندھ ہائیکورٹ میں اولڈ سٹی ایریا کجھور بازار میں مخدوش قرار دیکر عمارت سیل کرنے کیخلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) سے3دسمبر تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔

بدھ کوسندھ ہائیکورٹ میں اولڈ سٹی ایریا کجھور بازار میں مخدوش قرار دیکر عمارت سیل کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ جس عمارت کو مخدوش قرار دیا گیا ہے وہ پہلے سے خالی ہے۔ عمارت کے گرائونڈ فلور پر دکانیں بنی ہیں جو سیل کردی گئی ہیں۔

ایس بی سی اے کے افسران نے رشوت نا دینے پر دکانیں سیل کی ہیں۔ سیل کرنے سے قبل نا عمارت کا معائنہ کیا گیا اور نا ہی دکانداروں کو نوٹس دیا گیا۔ دکانداروں کو سامان نکالنے تک کی اجازت نہیں دی گئی۔ عدالت نے ایس بی سی اے سے 3 دسمبر تک رپورٹ طلب کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں