حلیم عادل شیخ 21

سندھ میں طالبات کے ساتھ ہراسمنٹ ناقابل برداشت، ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے: حلیم عادل شیخ

کراچی/میرپور خاص (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ پی ٹی آئی سندھ کے وفد کے ہمراہ میرپورخاص پہنچے جہاں انہوں نے چند ہفتے قبل محمدی میڈیکل کالج کی طالبہ ڈاکٹر فہمیدہ لغاری کی ہراسمنٹ کے بعد خودکشی کے افسوسناک واقعے پر ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ انصاف لائرز فورم سندھ کے صدر ایڈووکیٹ فیصل مغل، میرپورخاص ڈویژن کے صدر آفتاب قریشی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔حلیم عادل شیخ نے فہمیدہ لغاری کے ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا، فاتحہ خوانی کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے فہمیدہ لغاری کے والد انتظار لغاری سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور انہیں ہر ممکن قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ کیا سندھ دھرتی پر ہماری بیٹیاں اسی طرح جان دیتی رہیں گی؟ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فہمیدہ لغاری کا واقعہ سندھ میں پہلا واقعہ نہیں، اس سے قبل بھی نمرتا کماری، نائلا رند اور نوشین کاظمی جیسے افسوسناک کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

لیکن آج تک ان کے ملزمان کو کیفر کردارتک نہیں پہنچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ فہمیدہ لغاری ایک پوزیشن ہولڈر طالبہ تھیں اور ان کے والد نے 31 مارچ کو باقاعدہ حراسمنٹ کی شکایت درج کروائی کالیج انتظامیہ کے پاس گئیتھی، تاہم مسلسل شکایات کے باوجود کالج انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی بلکہ الٹہ طالبہ کو دھمکایا گیا اور خاموش رہنے کا کہا گیا۔حلیم عادل شیخ نے سوال اٹھایا کہ ایک پرائمری اسکول کا استاد کالج میں کس طرح ملازمت کر رہا تھا اور شکایات کے باوجود اس کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعہ پیش آنے کے بعد ادارے جاگے، جو انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں اور طالبات کو اس طرح لاوارث نہیں چھوڑنا چاہیے تھا۔ فہمیدہ لغاری کا مقدمہ درج کروانے کے لیے ورثا کو دھرنا دینا پڑا، جو نظامِ انصاف پر سوالیہ نشان ہے۔حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں طالبات کے ساتھ حراسمنٹ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اور مثر اقدامات کیے جائیں اور ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں