حلیم عادل شیخ 59

سندھ حکومت کا سستا آٹا کہیں بھی موجود نہیں، حلیم عادل شیخ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا سستا آٹا کہیں موجود نہیں ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ حکومت سستے آٹے کے ڈرامے کر رہی ہے، مگر سستا آٹا کہیں موجود نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرپور خاص میں مزدور آٹے کے حصول کے لیے انتقال کرگیا۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا کہ قتل کے ذمہ دار سندھ حکومت میں بیٹھے لوگ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں